واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس شہریوں کے پیچھے چْھپ رہی ہے۔صدر بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو جنگی قوانین سے ہم آہنگ رہنا چاہیے اور معصوم شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے حماس نے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے علاقائی انضمام کا کام پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔
امریکی ایوان نمائندگان، اسرائیل سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی۔10 ڈیموکریٹس کے علاوہ تمام ارکان نے قرارداد کیحق میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع جنگ میں اپنا دفاع کر رہا ہے اس لیے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔