حماس قائد کے قاتل بخشے نہیں جائیں گے : حزب اللہ

   

بیروت : لبنانی حزب اللہ نے بیروت کے قریب حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔حزب اللہ نے ایک بیان میں اس وقعے پراپنے رد عمل میں کہا ہیکہ صالح العاروری کا قتل ایک مجرمانہ واقعہ ہے جس پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس جرم کے مرتکب لوگ سزا نہیں بچ سکیں گے۔ حزب اللہ نے اس واقعے کو لبنان پر ایک خطرناک حملہ قرار دیا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہم بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کے قلب میں الشیخ صالح العاروری اور ان کے ساتھی شہداء کے قتل کے جرم کو لبنان، اس کے عوام، اس کی سلامتی، خودمختاری اور اس کی مزاحمت پر ایک خطرناک حملہ سمجھتے ہیں۔حزب اللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج بدھ کو سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ ایک اہم خطاب کرنے والے ہیں۔لبنانی حزب اللہ نے بیروت کے قریب حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔حزب اللہ نے ایک بیان میں اس واقعہ پراپنے رد عمل میں کہا ہیکہ صالح العاروری کا قتل ایک مجرمانہ واقعہ ہے جس پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس جرم کے مرتکب لوگ سزا نہیں بچ سکیں گے۔ حزب اللہ نے اس واقعہ کو لبنان پر ایک خطرناک حملہ قرار دیا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہم بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کے قلب میں الشیخ صالح العاروری اور ان کے ساتھی شہداء کے قتل کے جرم کو لبنان، اس کے عوام، اس کی سلامتی، خودمختاری اور اس کی مزاحمت پر ایک خطرناک حملہ سمجھتے ہیں۔حزب اللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج بدھ کو سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ ایک اہم خطاب کرنے والے ہیں۔گذشتہ پیر کو ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ایک اہم رہنما رضی موسوی شام میں دمشق کے قریب سیدہ زینب کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔