حماس قیادت کو ہلاک کئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی: نیتن یاہو

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے غزہ پر بمباری کے کئی مہینے جاری رہنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ہدف حماس کے خلاف جنگ جیتنا اور اس کے سارے لیڈروں کو ہلاک کرنا ہے۔ لیکود پارٹی کے ہفتہ وار پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا ہدف حماس کے خلاف جنگ جیتتے ہوئے اس کے سارے لیڈروں کو ختم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم غزہ کے ہر گوشے پر حاوی ہونے کی کوشش میں ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی قیادت کو ہلاک کیے بغیر ہم نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے ،اس جنگ کا جتنا جلدی ہو سکے انجام تک پہنچانا ہوگا مگر اس میں کئی ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی گھر واپسی کیلیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں مگر حماس نے کچھ ایسی شرائط رکھی ہیں جنہیں پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔