بیروت ۔ 12ڈسمبر (ایجنسیز) حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا گیا تھا۔ غزہ میں دو سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگ میں ہزاروں فلسطینی جاں بحق ، لاکھوں بے گھر اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے کہ اسرائیلی ریاست کی فوج نے ان کے گھروں کو بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ حماس نے رپورٹ کے حوالے سے بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ رپورٹ میں تشدد و قیدیوں کیساتھ بدسلوکی کے حوالہ سے قابض اسرائیلی فوج کے عائد کردہ جھوٹ پر مبنی الزامات کو دہرا کر یہ واضح کیا گیا ہیکہ رپورٹ کا مقصد مزاحمت کو بڑھکانا اور مسخ کرنا ہے۔