حماس نے جنگ کا انتخاب کیا: امریکہ

   

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے ۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ کو بھی دوبارہ بند کردیا گیا ہے ۔اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کیلئے امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے کارروائی جاری رہے گی۔ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں
اپریل میں عام انتخابات
پورٹ آف اسپین: ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں 28 اپریل کو عام انتخابات ہوں گے ۔ نئے وزیر اعظم اسٹوارٹ ینگ نے عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد منگل کے روز یہ اعلان کیا۔اسٹوارٹ ینگ (50) نے 17 مارچ کو کیتھ راولی کی جگہ پر حلف لیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جارنے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے صدر کرسٹین کینگالو سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے ۔حکمران جماعت پیپلز نیشنل موومنٹ کے رکن پارلیمنٹ اسٹوارٹ ینگ اس سے قبل وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر توانائی رہ چکے ہیں۔