واشنگٹن، 25 جولائی (یو این آئی) ایک امریکی حکومتی تجزیے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ فلسطینی تنظیم حماس کی طرف سے امریکی فنڈ سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی منظم چوری کے شواہد نہیں ملے ، جو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایک نئی مسلح نجی امدادی کارروائی کی حمایت کے لیے پیش کی جانے والی اہم دلیل کو چیلنج کرتا ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق یہ تجزیہ، جو پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا تھا، امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ایک شعبے نے کیا اور جون کے آخر میں مکمل کیا۔ اس میں اکتوبر 2023 سے مئی تک امریکی امدادی شراکت دار تنظیموں کی جانب سے رپورٹ کیے گئے امریکی فنڈ سے فراہم کردہ سامان کی چوری یا نقصان کے 156 واقعات کا جائزہ لیا گیا۔تجزیے کے مطابق، “کو حماس نے امریکی فنڈ سے فراہم کردہ سامان سے فائدہ اٹھا یا ہے سے متعلق کو ئی رپورٹ نہیں ملی ۔