حماس ڈرون کی بلند پرواز

   

یروشلم : اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جاسوس طیاروں کی غیر معمولی پرواز کا انکشاف کیا ہے۔ عبرانی ریشیٹ بیٹ ریڈیو کے مطابق ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی کو عبور کر کے سمندر کی طرف بڑھا اور بہت اونچائی پر پہنچ گیا۔ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیکم نورکین نے طیارہ بہت چھوٹا ہونے کے باوجود اسے مار گرانے کا فیصلہ دیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اس پر فائرنگ آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل سے کی گئی تھی۔