حماس کا آدھے یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ مسترد

   

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہفتہ کی شام کہا کہ حماس نے جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں قید نصف یرغمالیوں کو رہا کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔نیتن یاہو نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ ‘‘اگر ہم اب حماس کے مطالبے کے آگے جھک جاتے ہیں تو جنگ کی تمام کامیابیاں ختم ہو جائیں گی۔’’بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے اس خیال کو بھی مسترد کر دیا کہ اسرائیل اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے اور پھر جنگ دوبارہ شروع کرکے حماس کو دھوکہ دے سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایسے اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔قبل ازیں، حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے نئی ویڈیو جاری کی تھی جس میں غزہ میں اسرائیلی یرغمالی کو دکھایا گیا تھا۔