حماس کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، تین ہلاک

,

   

غزہ15جولائی (یو این آئی) شمالی غزہ میں حماس کے اچانک حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ ایک افسر شدید زخمی ہو گیا ہے ، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس حملے پر پیر کی شب کو ’’انتہائی مشکل‘‘ قرار دیا۔الجزیرہ کے مطابق تین اسرائیلی فوجی شمالی غزہ میں لڑائی میں مارے گئے ، چوتھا شدید زخمی ہو گیا، حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جدید میدانی حربوں سے دشمن کو روزانہ حیران کر رہی ہے۔آئی ڈی ایف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے فوجیوں کا تعلق 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52 ویں بٹالین سے تھا، فوجی ٹینک میں سوار تھے ، جس پر حماس کے جنگجوؤں نے ٹینک شکن راکٹ حملہ کر دیا تھا۔ہلاک فوجیوں کی شناخت 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ شوہم مناہیم، 20 سالہ سارجنٹ شلومو یاکر شریم، اور 19 سالہ سارجنٹ یولی فیکتور کے ناموں سے ہوئی ہے ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے پیر کی شب کو بھاری قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا پوری اسرائیلی قوم بکتر بند بریگیڈ کے ہلاک شدگان کا سوگ منا رہی ہے ۔ادھر اسرائیل کے اپوزیشن رہنما اور ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ یائیر گولان نے فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ‘‘ایک نہ ختم ہونے والی سیاسی جنگ کے نئے نتائج ہیں۔’’ انھوں نے کہا ایک بار پھر نیتن یاہو فوجیوں کو بیچ رہا ہے اور ان کے خون کو اس لیے بہنے دے رہا ہے تاکہ وہ اقتدار کی کرسی پر ایک بار اور بیٹھ سکے ۔