حماس کا بانی خود اسرائیل ہے: جوزف بوریل

   

برسلز : یورپی یونین کے ہائی کمشنربرائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ “حماس کا بانی بھی اور اس کا مالی معاون بھی خود اسرائیل ہے۔بوریل نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں’ نیکسٹ ایجوکیشن یونیورسٹی‘ کے ایک فورم میں شرکت کی۔فورم سے خطاب میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے ، حماس کے قیام اور اس کی مالی معاونت میں اسرائیل کے کردار سے متعلق، اپنے دعوے کو دہرایا اور کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اسرائیل چیک بھیج کر حماس کی مالی مدد کر رہا ہے میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے حماس کے فروغ کوآسان بنا دیا ہے۔بوریل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فتح تحریک کے مقابل حماس بنا کر فلسطینیوں میں پھْوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو جھْٹلانا ممکن نہیں ہے۔ نیتن یاہو کا، کابینہ میں اپنے گروپ کے سامنے کہا ہوا ایک بہت معروف قول ہے۔ اپنے دعوے کی تائید کے لئے میرا اس قول کو دہرا دینا ہی کافی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ دو حکومتی حل کے مخالفین کا حماس کے فروغ میں کردار ادا کرنا اور اس کے مالی تعاون کو سہل بنانا ضروری ہے ۔بوریل نے فلسطینی حکومت کی پیش کردہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دو حکومتی حل کی تجویز کا اعادہ کیا اور اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صرف اس تجویز کی ہی مخالفت نہیں کر رہا ہے کوئی حل پیش کرنے سے بھی گریز کر رہا ہے”۔