غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی۔ حماس کی جانب سے جاری کی گئی فرضی ویڈیو میں ٹینکوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان کے مقبوضہ علاقے شیبا فارمز میں اسرائیلی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر امریکا نے اسرائیل کے مخالفین کو پیغام دینے کیلیے دوسرا بحری بیڑہ بھی بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ ایران نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی نہ روکی تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے جبکہ روس نے بھی سلامتی کونسل سے اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے قرارداد پرپیرکو ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔