حماس کو شکست دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی: اسرائیلی آرمی چیف

   

تل ابیب، 3 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی آرمی چیف جنرل ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو اور آئی ڈی ایف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اسرائیل نے غزہ شہر کی پر حملے کیلیے ہزاروں ریزروسٹ کو طلب کیا ہے ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فوجیوں کو بتایا کہ غزہ سٹی مہم پہلے ہی آگے بڑھ رہی ہے ، اس آپریشن کو تیز اور وسیع کیا جائے گا اور یہ کہ آئی ڈی ایف حماس کی مکمل شکست سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کرے گی۔ ایال ضمیر نے وسطی اسرائیل کے ناچ شونم بیس کے دورے کے دوران کہا کہ ہم اس وقت تک جنگ نہیں روکیں گے جب تک کہ ہم حماس کو شکست نہیں دے دیتے ۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور لاجسٹک ڈائریکٹوریٹ کے نئے متحرک ریزروسٹ اور اہلکاروں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو ہم سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی ہم انہیں جہاں کہیں بھی تلاش کریں چاہے وہ سینئر ہوں یا جونیئر ہم ان پر ہر وقت حملہ کرتے ہیں۔