حماس کو غزہ کی انتظامیہ سے متعلق تجاویز کے ساتھ جواب دینا چاہیے : فلسطینی حکومت

   

راملہ: فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ حما تنظیم کو غزہ کی انتظامیہ کے حوالے سے عملی تجاویز کے ساتھ اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔فلسطینی حکومت میں رابطہ ڈائریکٹر محمد ابو الروب نے العربیہ نیوز کو مزید بتایا کہ ہم غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی گروپوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔ابو الروب کا کہنا ہے کہ ہم اہل غزہ کی جبری ہجرت روکنے کیلئے عرب ممالک کے ساتھ رابطہ کاری میں ہیں … سعودی عرب ، اردن اور مصر نے ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خلاف ایک عرب حصار وجود رکھتا ہے۔ ابو الروب کے مطابق غزہ کے مصائب اس بات کا تقاضہ کر رہے ہیں کہ ہم کوششوں کو متحدہ کریں۔سعودی عرب نے منگل کے روز فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے جبری ہجرت کے حوالے سے انتہا پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان کو قطعا مسترد کر دیا تھا۔ مملکت نے زور دیا کہ فلسطین کے قضیے کو اس کے ہاں مرکزیت حاصل ہے اور دو ریاستی حل کے ذریعے پر امن باہمی بقا کی صورت قبول کیے بغیر مستقل امن ہر گز حاصل نہیں ہو گا۔اسی طرح اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کل چہارشنبہ کی شام ایک ٹیلیفون کال پر رابطے میں … فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے جبری ہجرت کے بغیر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی اہمیت باور کرائی۔