حماس کے حملے کی مذمت لیکن فلسطین پر بھارت کا موقف برقرار ہے

   

نئی دہلی: بھارت نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت تو کی لیکن یہ بھی کہا کہ فلسطین کے تئیں بھارت کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون کی پیروی کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیل حماس تنازعہ پر بھارت کے نقطہ نظر اور فلسطین پر بھارت کے موقف کے بارے میں پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کل یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ آپ نے وزیر اعظم کا بیان ضرور دیکھا ہوگا۔ وہ اپنے آپ میں پرفیکٹ ہے اور اس کے بارے میں کہنے کو زیادہ کچھ نہیں ہے۔ جہاں تک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا سوال ہے تو یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ لیکن ہم واضح طور پر مانتے ہیں کہ یہ حملہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔