تل ابیب : اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنی مذاکراتی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ نازک جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھے، یہ بات ان کے دفتر سے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹ کوف کی تجویز کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ہدایت کی کہ مذاکراتی ٹیم مذاکرات جاری رکھنے اور بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار رہے۔