حماس کے غیرمتوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کردیا : امریکی انٹلیجنس

   

واشنگٹن : امریکی انٹلیجنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے حملوں میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی اس تازہ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے ابھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔امریکی اخبار نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کیلئے حماس کو ایرانی مدد کا دعویٰ کردیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی کہہ چکے تھے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں دیکھے، حماس کا حملہ سعودی اسرائیل تعلقات میں خلل ڈالنے کیلئے ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔