تل ابیب : /28 مئی (ایجنسیز) اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سربراہ ہونے کے علاوہ سابق سربر اہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ اسرائیل حکومت نے بھی تاحال محمد سنوار کی شہادت کی تصدیقی عمل کے پورا ہونے سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے ۔ حماس کی جانب سے اب تک اپنے سربراہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کی تر دید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل کی جانب سے محمد سنوار کو مارنے کا دعویٰ سامنے آیا ہو ۔اس سے قبل کئے گئے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے تھے ۔