حماس کے پاس اب ایک اسرائیلی نعش باقی

   

یروشلم، 4 دسمبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ فلسطینی گروپ حماس نے مقتول تھائی یرغمال سودتیساک ریانتھرک کی نعش غزہ سے اسرائیل کو واپس کر دی ہے اور اس کے پاس صرف ایک یرغمال کی نعش باقی ہے ۔ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی سرحد سے 250 یرغمال بنائے ۔ حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعداس نے زندہ یرغمالیوں کو رہا کرنا اور مقتول یرغمالیوں کی نعشیں واپس کرنا شروع کردیں۔ اسرائیلی پولیس اور اسرائیلی فوج کے تعاون سے نیشنل سینٹر آف فرانزک میڈیسن کی جانب سے شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد، یرغمالیوں اور لاپتہ افراد کے لیے رابطہ کار اور اسرائیلی فوج اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے مقتول یرغمالی سودتیساک ریانتھرک کے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے کہ اسے اسرائیل کے ایک مکمل شناختی بیان میں واپس کر دیا گیا ہے ۔