حیدرآباد۔27۔اگسٹ(سیاست نیوز) حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے دروازے دوبارہ کھول دیئے گئے ۔مسلسل بارش کے دوران دونوں ذخائر آب کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکام نے دونوں ذخائر آب کے دروازوں کو کھولتے ہوئے فاضل پانی کے موسیٰ ندی میں اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 27اگسٹ کو دن میں 1بجے عثمان ساگر کی سطح آب 1789.15 فیٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ مکمل سطح آب 1790 فیٹ ہے ۔ عثمان ساگر میں 2500 کیوزک پانی جمع ہوا۔ حکام نے 2دروازوں کو ایک فیٹ تک کھولتے ہوئے 234 کیوزک پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح حمایت ساگر کے ایک دروازہ کو ایک فیٹ تک اونچا کرتے ہوئے 339 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1763.50 فیٹ ہے۔حمایت ساگر میں جو پانی پہنچ رہا ہے وہ 800 کیوزک ہے ۔3