حمایت ساگر ذخیرہ آب کی سطح میں 4 فٹ کا اضافہ

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ دنوں کی شدید بارش سے حمایت ساگر ذخیرہ آب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ ذخیرہ آب کے آبگیر علاقوں عمدا نگر اور ناگر گوڑہ میں شدید بارش کے نتیجہ میں پانی کا بہاؤ ذخیرہ آب کی طرف تھا جس کے نتیجہ میں 4.65 فٹ سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتہ 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حمایت ساگر کی سطح 1732.90 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتہ یہ سطح 1728.25 فٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔ ذخیرہ آب کی مکمل سطح 1768.50 فٹ ہے۔ مانسون کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ذخیرہ آب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بارش ہوئی جس سے ذخائر آب کو کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا ۔ معین آباد اور شاد نگر میں بارش کے سبب حمایت ساگر ذخیرہ آب میں پانی کا بہاؤ رہتا ہے۔