حمایت ساگر سے پانی کا اخراجاو آر آر کی سروس روڈ بندکردی گئی

   

حیدرآباد، 9 اگست (یو این آئی) حمایت ساگر سے پانی کے اخراج کے باعث قریبی او۔آر۔آر سروس روڈ کو پولیس نے احتیاطا بند کر دیا ۔ راجندر نگر سے حُمایت ساگر جانے والی سڑک پر تمام ٹریفک کو روک دیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔ واٹر سپلائی حکام کے مطابق پراجیکٹ کے چار دروازے اُٹھا کر پانی نچلی جانب چھوڑا جا رہا ہے ، جن میں سے دو دروازے ایک فیٹ اور باقی دو دروازے دو فیٹ اُٹھائے گئے ہیں۔ حُمایت ساگر کی مکمل گنجائش 1763.5 فٹ ہے جبکہ موجودہ پانی کی سطح 1763 فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں مزید بارش کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر پانی کا اخراج جاری رہیگا۔