حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے

   

حیدرآباد، یکم ستمبر (یواین آئی)پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر شہر حیدرآباد کے حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے ۔واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ان دو دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔ اس طرح اب تک اس اہم ذخیرہ آب کے 17میں سے 4دروازے کھول کر فاضل پانی کو چھوڑاگیا۔ گذشتہ روز اس کے دو دروازے کھولے گئے تھے ۔واٹربورڈ کے مطابق چہارشنبہ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔