اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے ہفتہ کو صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ڈپٹی چیئرمین نے ان کے قریبی حریف امیدوار پرویز الٰہی کے دس اہم ووٹوں کو مسترد کردیئے جانے اورمحض تین ووٹوں سے پھر سے منتخب کئے جانے کے ڈرامائی واقعہ کے ایک دن بعد حلف لیا۔ پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں 47 سالہ حمزہ کو حلف دلایا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے لیے رن آف انتخابات ہوئے ۔