اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے‘لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے‘ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے‘ضمنی انتخابات میں یہ امپائر کو بھی ملا لیں تب بھی جیت نہیں سکتے‘وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج ہیضمنی انتخابات میں تمہیں ہرا کر دکھائیں گے‘ جو مرضی کرلیں 17 جولائی کو ہم 20 کی 20 نشستیں جیتیں گے‘ہمیں کہا جارہا ہے کہ چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو مقدمات دائر ہوں گے اور جیلوں میں ڈالا جائے گا۔چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ ووٹنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان رکھیں گے، حمزہ شہباز تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے‘نہ قوم ان کو معاف کرے گی نہ ملک کی تاریخ معاف کرے گی۔نواز شریف لندن میں بیٹھ کر خوش ہو رہا ہے، یہ چاہے مجھ پر1500مقدمات کروا دیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف پیسے کے پجاری ہیں ‘ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرا دیا ‘ کسانوں کا معاشی قتل کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم لوٹوں کو اچھی طرح جان چکی ہے‘امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں‘ جتنی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے‘شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، ووٹر لسٹوں میں انہوں نے بہت دھاندلی کی ہے، لاہور میں جو آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے حمزہ کو جتانے کیلئے میرا چیلنج ہے اس کے باوجود تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔