حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ آج ختم

   

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آئندہ سماعت کی تاریخ یعنی پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ کے طور پر برقرار رہیں گے۔دی نیوزنے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔سپریم کورٹ نے یہ حکم ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کی درخواست کی سماعت کے بعد دیا۔