حملہ آور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

   

واقعہ پر سیاست بند کرنے بی جے پی سے خواہش، دیگلور میں کلکٹر کو یادداشت
دیگلور۔/26 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور میں کشمیر پہلگام دہشت گردی معاملے پر ڈپٹی کلکٹر آفس کے روبرو تمام مسلمان بھائی اور امن پسند قومی یک جہتی کے علمبردار ایسے ہندو بھائیوں اور آل پارٹیز کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔مبینہ اس دہشت گرد حملوں میں دونوں ہی طبقات کے سیاح مارے گئے ہیں اس لیے اس واردات کو لیکر بی جے پی سے کوئی سیاست نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ ناندیڑ ضلع کے دیگلور ڈیویژن میں آج بعد نماز جمعہ دیگلور کے ڈپٹی کلکٹر دفتر میں سبھی مذہب کے ماننے والے لوگوں نے ایک جگہ جمع ہوکر وزیر اعظم حکومت ہند کو ضلع کلکٹر ناندیڑ کی معرفت ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا جس میں لکھا تھا کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی ۔ قومی یکجہتی کیلئے جدوجہد کرنے والے کسان سنگھٹنا اور دیگر سنگھٹناؤں کے صدور نے اس میمو رنڈم پردستخط کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں کسی قسم کی سیاست نہ کرے۔اس وفد میں شیتکری سنگھٹنا کے تعلقہ صدر کیلاش ایزگے، تعلقہ صدر ونچیت بھؤجن آگھاڑی ڈاکٹر اوتتم اینگولے،کانگریس کے جنرل سیکرٹری پروفیسر اتم کمار کامبڑے،شیؤ سینا کے ضلع نائب صدر مہیش پٹیل، مفتی مختار الدین رفاعی، مفتی شیخ احمد،سابق کونسلر محمد شریف ماموں، سیوا دل صدر سید حبیب نندورکر،خالد پٹیل، مولانا مرغوب الرحمان، مفتی شیخ عمران سید فیصل اطہر، ایم پی جے کے سید باسط، الیاس باغبان، شیخ مزمل اطہر کہ علاوہ کانگریس، راشٹروادی کانگریس (شرد پوار), شیؤسینا کے سینکڑوں قائدین و کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں شریک تھے۔