حملہ آور فلسطینی کو ہلاک کر دیا گیا: اسرائیلی فوج

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج کی جانب سے اتوار کے روز کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں چاقو سے حملے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق اس فلسطینی نے بیت اللحم کے جنوب میں گش ایتزیون کے علاقے میں ایک جنکشن پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بات اہم ہے اس علاقے میں دو درجن یہودی مکانات اور ایک فوجی چوکی موجود ہیں۔