حملہ کی صورت میں ایران کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی : ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو انتباہ دیا کہ اگر ایران نے عراق میں متعین امریکی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ یا اس کے حلیف قوم پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ امریکی فوج پر حملہ کا منصوبہ بنانا بھی ایران کیلئے بھاری پڑ سکتا ہے۔