بھینسہ گورنمنٹ ہاسپٹل کی طبی ٹیم کی ستائش ، کلکٹر کا دورہ ، تفصیلات سے واقفیت
بھینسہ : بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور عملہ نے ہنگامی صورتحال میں اپنی خدمات کو متحرک انداز میں بحسن و خوبی انجام دیکر ایک خاتون کے حمل کے چھٹویں ماہ میں مکان پر ہونے والی زچگی واقعہ کے زچہ اور بچہ کی جان بچائی جس کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جاری ہے تفصیلات کے بموجب گذشتہ روز بھینسہ ڈیویژن تانور منڈل کے موضع موگلی سے تعلق رکھنے والے سائی ناتھ کی بیوی رانی چھ ماہ کی حاملہ نے اپنے ہی مکان میں ایک لڑکے کو جنم دیا جس کے ساتھ ہی زچہ کو خون بہنا جاری ہوگیا اور زچگی کے بعد مختلف مسائل شروع ہوگئے جس کی وجہ سے زچہ کی طبعیت شدید بگڑنا شروع ہوگئی جسے تانور سرکاری دواخانے سے فوراً بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپتٹل منتقل کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ کی قیادت میں ماہر خواتین ڈاکٹر وناجا ، ماہر اطفال ڈاکٹر انیل کمار ، ڈاکٹر شیو پرساد ، ڈاکٹر سائی ناتھ کے علاوہ آشا وکرس ممتا ، سنیتا اور محکمہ صحت کا عملہ شیکھر ، شیخ کریم ، راجو ، سریش نے زچہ کو دیگر مقامات سے خون منگواکر چڑھاتے ہوئے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جو تاحال بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں ہی زیر علاج ہے جسکی طبعیت مستحکم بتائی گئی ہے جبکہ حمل کے چھٹویں ماہ کا نومولود لڑکا بھینسہ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع پر ضلع نرمل کلکٹر مشرف علی فاروقی بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پہنچکر زچہ اور بچہ کی طبعیت سے متعلق تمام تفصیلات ڈاکٹرس دریافت کی اور زچہ اور اس کے افراد خاندان سے بھی طبی سہولیات سے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا بعدازاں زچہ اور بچہ کی تشخیص و علاج فراہم کرنے والی محکمہ صحت کی ٹیم اور ان کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جبکہ مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور ریاستی وزیر جنگلات و قانون اے اندرا کرن ریڈی نے بھی بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کی مذکورہ ٹیم کی زبردست ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اسی جذبے کو جاری رکھتے ہوئے مریضوں کی ہنگامی ایمرجنسی صورتحال میں بحسن و خوبی خدمات کو انجام دینے کی ہدایت دی ۔