حوالگی کیس : تہور رانا کو جواب داخل کرنے کی اجازت

   

واشنگٹن : ایک امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد کینیڈا کے بزنسمین تہور رانا کی درخواست قبول کرلی ہے۔ رانا 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملہ میں ملوث اور ہندوستان کو مطلوب ہے۔ رانا کو عدالت نے اپنی ہندوستان کو حوالگی کے خلاف اضافی جواب داخل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ 59 سالہ رانا جسے ہندوستان نے مفرور مجرم قرار دے رکھا ہے، اس کی حوالگی کے بارے میں شخصی حاضری اور سماعت 12 اپریل کو طئے کی گئی ہے۔ امریکہ نے اس کی ہندوستان کو حوالگی کیلئے نئی دہلی کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ لاس اینجلس میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج جیکولین کولجیان نے گزشتہ روز اپنے مختصر حکمنامہ میں کہا کہ رانا کو 5 اپریل تک زیادہ سے زیادہ 20 صفحات کا اضافی جواب داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔