حوالہ کاروبار معاملے میں ایم 3ایم گروپ کا منیجر گرفتار

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے حوالہ کاروبار کے معاملے میں ایم 3ایم کے بانی پونم اگروال کی گرفتاری کے بعد اب گروپ منیجر بسنت بنسل کو گرفتار کیاہے ۔سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ ای ڈی ایم3ایم گروپ کے خلاف مبینہ طور پر سرمایہ کاروں اور صارفین کے پیسے کو ڈائیورٹ کرنے ، غبن کرنے اور اس کا غلط استعمال کرنے کے سلسلے میں جانچ کر رہی ہے ۔ ای ڈی نے آئی آر ای او گروپ کے خلاف درج مقدمات کی بنیاد پر جانچ شروع کی۔ وفاقی تحقیقی ایجنسی کے ذریعے کی گئی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایم 3ایم گروپ کے ذریعے سے بھی سینکڑو ں کروڑ روپے کی ہیرا پھیرا کی گئی ۔