صنعاء : یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواحی شہر ‘یافا’ کے ایک کلیدی ہدف پر حملے کا اعلان کیا ہے۔حوثیوں کے ترجمان یحییٰ السیری نے جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ یافا میں ایک کلیدی ہدف کو ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔سیری کے مطابق ” اس سے پہلے کہ اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا گیا ہے۔ جب تک اسرائیل، غزہ اور لبنان پر، حملے کرنا بند نہیں کر دیتا ہمارے آپریشن جاری رہیں گے”۔اسرائیل کی طرف سے موضوع سے متعلق تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔