حوثیوں کا اتحادی فوج کے طیارہ کو مار گرانے کا دعوی

   

دوحہ، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) حوثی باغیوں نے شمال مغربی یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی قیادت والے اتحادی فوج کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔حوثی ملیشیا کے ترجمان نے المسیر ہ ٹی وی کو بتایافضائی دفاعی فورسز نے سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کی مدد سے دشمن کے فوجی طیارے کو مار گرایا جو الجوف پر حملہ کر رہا تھا ۔ ترجمان نے سعودی قیادت والے اتحاد سے یمن کی فضائی حدود میں فضائی حملوں کے نتائج کے بارے میں غور کا مشورہ دیا۔ فوجی اتحاد نے اس واقعہ پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔قابل غور ہے کہ سال 2015 میں حوثی باغی اور سعودی اتحاد کے درمیان شروع ہو نے والی جنگ کے بعد سے حوثی باغیوں نے کئی بار سعودی اتحاد کے طیارے کومارگرانے کا دعوی کیا ہے ۔