صنعاء : یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو جنگی جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ البتہ امریکہ نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حوثیوں نے غزہ پر حملوں کے جواب میں 31 اکتوبر سے اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ اور بعض پر ڈرونز اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔