حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں پر حملے کا دعویٰ

   

صنعاء: شمالی یمن پر حکمرانی کرنے والی شیعہ تحریک انصار اللہ (حوثی) نے شمالی بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں پر حملہ کیا جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین کو سپلائی کرنے والا جہاز بھی شامل ہے ۔ یہ اطلاع حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساری نے دی۔ حوثی فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران، میزائل اور یو اے وی فورسز نے بحریہ کی شمولیت کے ساتھ شمالی بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کیا، جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ‘ٹرو مین’ پر کروز میزائل اور ڈرون حملے شامل تھے ۔تحریک نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز “ہیری ٹرومین” کے لیے سامان لے جانے والے جہاز پر بھی حملہ کیابیان میں مزید کہا گیاکہ مسلح افواج کے بحری دستوں نے امریکی سپلائی جہاز اور طیارہ بردار بحری جہاز ‘ٹرو مین’ کو بیلسٹک میزائل کے ذریعہ نشانہ بنا کر ایک فوجی آپریشن انجام دیا۔