حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ

,

   

شہریوں کیلئے خطرہ بننے والے حملوں کی امریکہ کی جانب سے مذمت

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حالیہ بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کوایک ٹویٹ میں کہا کہ ایسے وقت میں جب اسرائیلی صدر روابط مضبوط بنانے اور پورے خطہ میں استحکام کو پائیدار بنانے کے مقصد سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں ، حوثیوں کی جانب سے شہریوں کے لئے سنگین خطرے کا باعث بننے والے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار کی شام دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت نے دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے کے نتیجہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیلسٹک میزائل کی باقیات آبادی والے علاقوں سے باہر گریں۔امارات کی وزارت دفاع کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائیہ اور اتحادی قیادت نے کامیابی سے دشمن کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے بعد یمن میں میزائل لانچنگ کی جگہ اور پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا۔وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ریاست کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ابوظہبی نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ اس کے دفاعی اداروں نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ حملہ ابوظہبی پر ڈرون اور میزائل حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔