حوثیوں کے حملے نہر سویز کی آمدنی میں کمی کا باعث

   

قاہرہ: مصر کی نہر سویز نے جمعرات کے روز آمدنی میں 23.4 فیصد کمی کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ گذشتہ سال سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش رکاوٹیں ہیں۔ ان کی وجہ یمن کی حوثی ملیشیا کے اسرائیل سے منسلک جہازوں پر حملے ہیں۔یہ نہر مصر کیلئے غیر ملکی کرنسی کا ایک اہم ذریعہ ہے جو اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔گذشتہ نومبر سے حوثی باغیوں نے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر متعدد حملے کیے ہیںحوثی باغی اسرائیل کی مخالفت اور فسلطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کو ان حملوں کی وجہ قرار دیتے ہیں۔حملوں نے کئی بڑی جہاز ران فرموں کو بحیرہ احمر سے سفر معطل کرنے اور اپنے جہازوں کو افریقہ کے گرد ہزاروں میل طویل راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بحیرہ احمر کے راستے عموماً عالمی تجارت سامان کا تقریباً 10 فیصد لے جایا جاتا ہے۔