حوثیوں کے خلاف امریکی فضائی حملے

   

صنعا: یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا پر جمعرات کو امریکہ کے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم ایک شخص زخمی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔یہ اطلاع عینی شاہدین اور حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک فضائی حملہ شمالی صنعا میں الجرافۃ الشرقی کے رہائشی علاقے میں ایک مکان کے سامنے یارڈ پر کیا گیا، جس سے اندر موجود ایک شخص زخمی ہوا اور کئی قریبی مکانات کو نقصان پہنچا۔ادھر آج صبح امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی ان فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی جانب سے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔