صنعاء : امریکی سینٹرل کمانڈ نے شمالی یمن پر حکومت کرنے والی انصار اللہ تحریک کے ایک میزائل لانچر، ایک بغیر پائلٹ سرفیس ویسل اوربحیرہ احمر کے اوپر دو ڈرون کو تباہ کر دیا ہے ۔ سینٹکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی فورسز نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایران کے حمایت یافتہ میزائل لانچر اور ایک یوایس وی کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بحیرہ احمر کے اوپر حوثیوں کے دو ڈرونز بھی تباہ کردئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہتھیار امریکی اور اتحادی افواج اور خطے میں تجارت کرنے والے بحری جہازوں کے لئے واضح اور فوری خطرہ ہیں۔