حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام کردینے سعودی کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کئے گئے ڈرون حملوں کو ناکام کردیا گیا ہے۔ البتہ سعودی پریس ایجنسی نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ ڈرون کے ذریعہ کونسی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ دریں اثناء حوثیوں کے المسیرہ سٹیلائیٹ ٹیلیویژن اسٹیشن نے بتایا کہ حوثیوں نے ایک بار پھر ابھا انٹرنیشنل ایرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے قبل ازیں بھی کئے بار حملے کئے تھے۔ ایرپورٹ کے علاوہ ابھا میں ایک پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ابھا ایرپورٹ پر جو حملے کئے گئے تھے اس میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں بم لدے ہوئے ڈرونس سے حملے کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔