صنعاء: حوثی باغیوں نے دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ یہ رہائی بظاہر حوثی قیدیوں کی رہائی کے بدلے عمل میں آئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق تیسرے امریکی شہری کی باقیات بھی حکام کے حوالے کی گئیں۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن کے مطابق اس امریکی شہری کا دوران حراست ہی انتقال ہو گیا تھا۔ حوثی باغیوں کے ایک ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے بدلے عمان سے 240 حوثی باغیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے یرغمالیوں کے تبادلے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔