حوثی باغیوں کا امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایران حامی حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے امریکی ساختہ ایک ڈرون کو سعودی عرب کی سرحد سے قریب مار گرایا ہے۔ حوثیوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساریا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جاسوس ڈرون جسے ’’اسکین ایگل‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جاسوسی سرگرمیاں اور جارحانہ کارروائیاں کررہا تھا۔ اسے یہ سرگرمیاں کرتے ہوئے سعودی صوبہ کے اسیر علاقہ میں باغیوں نے مار گرایا۔ البتہ ڈرون مار گرائے جانے کی کوئی ویڈیو یا تصاویر پوسٹ نہیں کی گئی ہیں۔