حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان پر گولہ باری

   

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے بتایا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سرحد پار سے مملکت کے جنوبی علاقے جیزان میں گولہ باری کی ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جیزان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحییٰ الغامدی نے بتایا کہ سرحد پار سے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے جیزان کے نواحی علاقے فضا میں گولہ باری کی۔ ایک گولہ سڑک کے کنارے گر کر پھٹا اور اس کے شیل دور تک گئے تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔الغامدی کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے کی گئی گولہ باری کا فوری اور موثر جواب دیا گیا ہے۔