حوثی باغیوں کی سعودی علاقہ جازان پر گولہ باری

   

ریاض : سعودی شہری دفاع نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سرحدی علاقے جازان پر حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جازان کے علاقے میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن مہند بن جاسر زیلعی نے بتایا کہ شہریوں نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے اندر فائرنگ کیے جانے کی اطلاع دی۔ کارروائی کے دوران باغیوں نے 5 گولے داغے جو شاہراہ کے قریب گرے اور اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی عرب اتحاد نے حوثیوں کے بمبار ڈرون طیارے تباہ کردیے تھے۔