حوثی باغیوں کی قید سے یمنی صحافیوں کی رہائی

,

   

صنعاء: ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی قید سے رہا ہونے والے پانچ یمنی صحافیوں نے اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا ہے کہ قید کے دوران ان پر کیسے پانچ برس تک تشدد کیا جاتا رہا۔عرب نیوز کے مطابق قید کے دوران ان صحافیوں کو جیل کی ایک کوٹھری سے دوسری میں منتقل کیا جاتا رہا، تنہائی میں رکھا گیا اور انہیں خوراک، پانی اور دوائیاں دینے سے انکار کیا گیا۔ان افراد کو یقین ہے کہ انہیں مئی میں کورونا ہو گیا تھا کیونکہ انہیں سانس کی تکلیف سمیت جوڑوں اور سر میں درد رہا۔ جیل کے ڈاکٹر نے اس بات کو نہ مانا کہ انہیں کورونا ہے اور انہیں خوراک میں مالٹے اور پیاز شامل کرنے کا مشورہ دیا۔