حوثی باغیوں کے سیکورٹی فورسز پر حملہ

   

عدن، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حوثی باغیوں نے یمن کے جنوبی علاقے کے صوبہ دہلا میں ہفتہ کو سرکاری سیکورٹی فورسز کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کئے ۔مقامی فوجی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا‘‘دہلا کے ضلع کتابہ میں سینکڑوں حوثی باغیوں نے بڑی تعداد میں وہاں موجود سیکورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کئے ’’۔ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں دونوں کے درمیان ہونے والے تشدد کے کئی واقعات سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں کے درمیان جنگ میں بہت سے لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے ۔اس سے قبل یمن کے باغی گروپ کے ‘المسیرہ’چینل نے ہفتہ کو کہا تھا کہ شمالی صوبہ الجوف میں آج سعودی عرب کی قیادت والی فوج نے ہوائی حملہ کیا جس میں کم از کم 31 افراد کی موت ہو گئی۔ مارے گئے لوگ حادثہ کا شکار لڑاکا طیارے ٹورنیڈو کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔قابل غور ہے کہ حوثی باغیوں نے جمعہ کو شمال مغربی یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی فوجی تنظیم کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ فوج نے یہ حملہ باغیوں کے طیارہ گرانے کے حملے کے جواب میں کیا ہے ۔