حوثی باغی سزا سے بچ نہیں پائیں گے:امارات

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ’’گھناونی حرکت‘‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے اس حملے میں دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق وہ ہر طرح کے خطرات کے خلاف اپنے اماراتی اتحادیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی سعودی عرب کی قیادت والے اس فوجی اتحاد میں شامل ہے، جو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف یمن حکومت کی مدد کر رہا ہے۔