حوثی حملوں کے بعد برطانیہ میں چائے کی کمی کا خدشہ

   

لندن : بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں پر یمن کے حوثیوں کے حملوں کے بعد برطانیہ میں چائے کی قلت کا خدشہ ہے۔ برطانیہ میں دکاندار وں کو چائے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، دکانداروں نے لوگوں کو خبردار کیا ہیکہ انہیں چائیکے حصول میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اور ملکی سطح پر چائیکی دستیابی میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہیکہ چائیکی درآمدمیں وقتی طور پر خلل ہوگا لیکن اس کا اثر خریدار پر بہت کم ہوگا۔خیال رہیکہ گزشتہ دو مہینوں میں بحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں کے بعد مال بردار جہازوں کو اس خطے سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔