حوثی ملیشیا کاخواتین پر مشتمل جاسوس گروپ گرفتار

   

صنعاء : یمن میں سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہفتہ کی شام مارب شہر میں حوثی ملیشیا کا ایک جاسوس گروپ پکڑا گیا ہے۔ گروپ 8 خواتین پر مشتمل ہے۔العربیہ نیوز چینل نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خواتین کے گروپ کے قبضے سے انفرادی بارودی سرنگیں اور ‘جی پی آر ایس’ آلات برآمد ہوئے ہیں۔