حوثی ملیشیا کا الحدیدہ میں بھاری حملہ: یمنی فوج

   

صنعاء : یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ گورنری میں واقع ضلع حیس میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔یمنی فوج نے ہفتہ کے روزاس حملے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ حوثیوں نے حیس شہر کے نواح میں واقع علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے۔فوری طور پر اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے توپ خانہ سے جس کے مختلف حصوں پرشدید بم باری کی ہے۔واضح رہے کہ ایران یمن میں جاری خانہ جنگی میں حوثی ملیشیا کی یمنی صدرعبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے مقابلے میں حمایت کررہا ہے اور انھیں ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب میزائل ، ڈرون اور دوسرا اسلحہ مہیا کررہی ہے۔اس کے علاوہ عسکری تربیت دے رہی ہے اور مالی وسائل مہیا کررہی ہے۔